کولکا تہ، یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو آج ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات پیش کی۔ممتابنرجی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ اکھلیش یادو کو سالگرہ پر مبارک باد۔آپ کو نیک خواہشات،آپ کو خوشیاں ملیں۔یادو ان معزز شخصیات میں شمار تھے جنہیں اس سال مئی میں ممتا کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔